Time 03 جولائی ، 2023
پاکستان

ملتان ریلوے اسٹیشن پر الیکٹرک واٹر کولر سے کرنٹ لگنے پر 8 سالہ بچہ انتقال کرگیا

ملتان کے ریلوے اسٹیشن پر الیکٹرک واٹر کولر سے کرنٹ لگنے پر 8 سالہ بچہ انتقال کرگیا۔

ریلوے حکام کے مطابق 8 سالہ فیض اپنے والدین کے ہمراہ فیصل آباد جانے کیلئے پاکستان ایکسپریکس کا انتظار کر رہا تھاکہ اسٹیشن پر لگے الیکٹرک واٹر کولر سے پانی پینے لگا تو کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

واقعے پر ریلوے نے ریفریجریٹر مکینک کو معطل کر کے انکوائری کمیٹی بنادی ہے۔

ڈی ایس ریلوے حماد حسن کے مطابق بچے کے ورثا نے کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی سے انکار کیا ہے تاہم انکوائری کے بعد ذمہ دار افراد کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

مزید خبریں :