Time 04 جولائی ، 2023
پاکستان

پشاور کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس ون کی موجودگی کی تصدیق

پشاور میں پایاگیا وائرس افغانستان کے علاقے اسد آباد کے وائرس سے مماثلت رکھتا ہے— فوٹو:فائل
پشاور میں پایاگیا وائرس افغانستان کے علاقے اسد آباد کے وائرس سے مماثلت رکھتا ہے— فوٹو:فائل

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس ون کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

پولیووائرس پشاور کے علاقے نرے خوڑ کے ماحولیاتی نمونے میں پایا گیا۔ وفاقی وزارت صحت کے حکام کے مطابق پشاور میں چوتھی دفعہ ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا۔

پشاور میں پایاگیا وائرس افغانستان کے علاقے اسد آباد کے وائرس سے مماثلت رکھتا ہے۔

خیال رہے کہ رواں سال ملک میں پولیو کا ایک کیس سامنے آیا ہے، ضلع بنوں سے تعلق رکھنے والے 3 سالہ بچے میں پولیو کی تصدیق ہوئی تھی۔

مزید خبریں :