بحریہ یونیورسٹی نے آل کراچی انٹریونیورسٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

بحریہ یونیورسٹی نے این ای ڈی کو شکست دے کر آل کراچی انٹر یونیورسٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا
بحریہ یونیورسٹی نے این ای ڈی کو شکست دے کر آل کراچی انٹر یونیورسٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

بحریہ یونیورسٹی نے این ای ڈی کو شکست دے کر آل کراچی انٹر یونیورسٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔

ڈی ایچ اے صفا یونیورسٹی کے زیراہتمام ہونے والے فائنل میں این ای ڈی یونیورسٹی نے پہلے کھیلتے ہوئے143 رنز بنائے ، جواب میں بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس نےمطلوبہ ہدف 3 وکٹ پر پورا کرلیا۔

جہانزیب جاوید نے 98رنز کی شاندار اننگز کھیلی، انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

ڈائریکٹر بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس کموڈور مزمل حسین ستارہ امتیاز ( ملٹری ) اور ڈپٹی ڈائریکٹر بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس فراز فاروق ہیریکار تمغہ امتیاز (ملٹری) نے ٹورنامنٹ جیتنے پر ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ صحت مند معاشرے کیلئے کھیلوں کی سرگرمیاں اہمیت کے حامل ہیں۔

انٹر یونیورسٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس، ڈی ایچ اے صفا یونیورسٹی، انسٹی ٹیوٹ آف بزنس منیجمنٹ،فاسٹ نیشنل یونیورسٹی، عثمان انسٹیٹیوٹ ٹیکنالوجی، محمد علی جناح یونیورسٹی اور انڈس یونیورسٹی نے حصہ لیا۔

مزید خبریں :