پاکستان
Time 06 جولائی ، 2023

لاہور میں مسلسل تیسرے روز موسلا دھار بارش، مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق

لاہور میں مسلسل تیسرے روز موسلا دھار بارش سے معمولات زندگی بری طرح متاثر رہے جبکہ مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے— فوٹو: اسکرین گریب
لاہور میں مسلسل تیسرے روز موسلا دھار بارش سے معمولات زندگی بری طرح متاثر رہے جبکہ مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے— فوٹو: اسکرین گریب

لاہور میں مسلسل تیسرے روز موسلا دھار بارش سے معمولات زندگی بری طرح متاثر رہے جبکہ مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

لاہور میں مسلسل تیسرے روز بھی موسلادھاربارش ہوئی جس سے کئی علاقوں میں ٹریفک سست روی کا شکار رہی، بارش کی وجہ سےچونگی امر سدھو کے علاقے میں مکان کی چھت گرنےسے 4افرادجاں بحق ہو گئے، مزنگ میں اسپتال سے ملحقہ دیوار  انتظار گاہ پر گر گئی جس سے 13 افراد زخمی ہوئے جبکہ ایک شخص کرنٹ لگنے سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

 لاہور میں مسلسل تیسرے روز موسلا دھار بارش ہوئی، نشتر ٹاؤن کے علاقےمیں 80 ملی میٹر بارش ہوئی، بارش کا پانی دکانوں میں چلا گیا اور ٹریفک سست روی کا شکار رہی۔

بارش کے دوران مزنگ اسپتال سے ملحقہ دیوار انتظار گاہ پر آ گری جس سےوہاں بیٹھے 13 افراد زخمی ہو گئے۔ نگران وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم نے مزنگ اسپتال کا دورہ کیا، انہوں نے بتایا کہ 12 سالہ اٹینڈنٹ بچے کی حالت تشویش ناک ہے جس کے سر پر چوٹ آئی ہے، زخمیوں کو گنگا رام اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے بھی گنگا رام اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اور ان کے بہترین علاج معالجے کی ہدایت کی۔

ادھر چونگی امر سدھو کے علاقے میں خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد  ملبے تلے دب  کر جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، وحدت کالونی میں نجی اسپتال کے باہر  نصب واٹر موٹر کا کرنٹ بارش کے پانی میں آ گیا جس سے مزمل نامی نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

ادھر قصور کے  قصبے پھولنگر  میں بھی ٹرانسفارمر کی  ٹرالی سے بارش کے  پانی میں کرنٹ آگیا جس سےکاشف نامی سائیکل سوار محنت کش جاں بحق ہو گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں بارش کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا اور تقریباً 300 ملی میٹر تک بارش ہوئی تھی اور مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

مزید خبریں :