Time 06 جولائی ، 2023
کھیل

بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 میں پاکستان پہلا میچ کس ٹیم سے کھیلے گا؟

بھارت میں رواں برس اکتوبر میں شیڈول 50 اوور ورلڈکپ میں پاکستان افتتاحی میچ جس ٹیم سے کھیلے گا اس کا فیصلہ ہوگیا— فوٹو: فائل
بھارت میں رواں برس اکتوبر میں شیڈول 50 اوور ورلڈکپ میں پاکستان افتتاحی میچ جس ٹیم سے کھیلے گا اس کا فیصلہ ہوگیا— فوٹو: فائل

بھارت میں رواں برس اکتوبر میں شیڈول 50 اوور ورلڈکپ میں پاکستان افتتاحی میچ جس ٹیم سے کھیلے گا اس کا فیصلہ ہوگیا۔

کرکٹ ورلڈکپ 2023 کوالیفائر میں نیدرلینڈز نے دلچسپ مقابلے کے بعد اسکاٹ لینڈ کو شکست دے دی اور ورلڈکپ 2023 کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

اسکاٹ لینڈ کی امیدوں پر پانی پھر گیا ہے اور وہ میگا ایونٹ کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔ میچ میں اسکاٹ لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز  میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز بنائے جو نیدرلینڈز نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 42.5 اوورز میں حاصل کرلیا۔

اس فتح کے ساتھ نیدرلینڈز ورلڈکپ میں پہنچ گیا ہے جہاں اس کا پہلا میچ پاکستان سے 6 اکتوبر بروز جمعہ حیدرآباد میں ہوگا۔

دوسری ٹیم جو ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوئی ہے وہ سری لنکا ہے جس کا پاکستان کے ساتھ میچ 12 اکتوبر بروز جمعرات حیدرآباد میں ہوگا۔

بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 میں پاکستان پہلا میچ کس ٹیم سے کھیلے گا؟

پاکستان کا تیسرا میچ روایتی حریف بھارت سے 15 اکتوبر کو ہوگا جبکہ چوتھا میچ آسٹریلیا، پانچواں افغانستان، چھٹا جنوبی افریقا، ساتواں بنگلادیش ، آٹھواں نیوزی لینڈ اور نواں انگلینڈ سے ہوگا۔

ایونٹ میں 10 ٹیمیں حصہ لیں گی اور ہر ٹیم گروپ مرحلے میں ایک دوسرے سے ایک میچ لازمی کھیلے گی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم تاریخ میں پہلی بار ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی نہیں کر سکی ہے۔

مزید خبریں :