07 جولائی ، 2023
کارگل کے محاذ پر وطن عزیز کے دفاع کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کا 24 واں یوم شہادت منایا جا رہا ہے۔
افواج پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے حواالدار لالک جان شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حوالدار لالک جان نے بہادری سے لڑتے ہوئے مادر وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کیا، ان کی ثابت قدمی، فرض سے لگن اور جرات جیسی صفات فوج کا طُرّہ امتیاز رہا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اپنے بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیوں کی ہمیشہ مقروض رہے گی، ملک کی آبرو کیلئے جان نچھاور کرنے والے جوان بِلاشُبہ عزت و تکریم کے مستحق ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق وطن کی خاطر دی جانے والی قربانیاں ہماری آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہیں۔