Time 07 جولائی ، 2023
پاکستان

کراچی میں نیگلیریا فولیری سے ایک اور شخص جاں بحق

نیگلیریا سے اب تک 6 اموات ہوچکی ہیں جن میں سے 4 افراد کا تعلق کراچی، ایک کا کوئٹہ اور ایک کا حیدرآباد سے ہے: محکمہ صحت/ فائل فوٹو
نیگلیریا سے اب تک 6 اموات ہوچکی ہیں جن میں سے 4 افراد کا تعلق کراچی، ایک کا کوئٹہ اور ایک کا حیدرآباد سے ہے: محکمہ صحت/ فائل فوٹو

کراچی میں نیگلیریا فولیری سے ایک اور شخص جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بخار میں مبتلا 21 سال کے نوجوان کو 18 جون کو نجی اسپتال لایا گیا تھا جہاں طبیعت بگڑنے پر نوجوان کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔

محکمہ صحت کے مطابق نیگلیریا سے اب تک 6 اموات ہوچکی ہیں جن میں سے 4 افراد کا تعلق کراچی، ایک کا کوئٹہ اور ایک کا حیدرآباد سے ہے۔

 نیگلیریا فولیری کیا ہے؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

 نیگلیریا  ایک امیبا ہے جسے صرف خوردبین سے دیکھا جا سکتا ہے اور اسے دماغ کو کھانے والا امیبا بھی کہا جاتا ہے، یہ امیبا بنیادی طور پر دماغی انفیکشن کا سبب بنتا ہے۔

 یہ عام طور پر گرم تازہ پانی جیسے جھیلوں، ندیوں، گرم چشموں اور روزانہ استعمال والے پانی میں پایا جاتا ہے۔ 

نیگلیریا کی صرف ایک قسم انسانوں کو متاثر کرتی ہے وہ نیگلیریا فولیری ہے جب کہ نیگلیریا کی کئی اقسام ہیں لیکن صرف فولیری ہی اس بیماری کا سبب بنتی ہیں۔

مزید خبریں :