پاکستان
Time 07 جولائی ، 2023

پنجاب پولیس کے 3 کتے ریٹائر، میڈلز اور سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا

فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

لاہور: پنجاب پولیس کے 3 سرکاری کتے ریٹائر ہو گئے۔

اے ایس پی شہر بانو کا بتانا ہے کہ ریٹائرمنٹ کی تقریب میں کتوں کو میڈلز اور سرٹیفکیٹس سے بھی نوازا گیا۔

اےایس پی شہربانو کے مطابق تینوں کتے 8 سال تک اسپیشل برانچ میں خدمات سرانجام دیتے رہے۔

فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

انہوں نے مزید بتایا کہ ریٹائر ہونے والے کتوں کو دو فیملیز کے حوالے کیا گیا جو ان کی دیکھ بھال کریں گی۔

مزید خبریں :