08 جولائی ، 2023
برطانوی ٹی وی کی مقبول شخصیت کا کمسن لڑکی سے جنسی اسکینڈل سامنے آیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق لڑکی کی فحش تصاویر کے بدلے برطانوی ٹی وی کے میزبان نے 35 ہزار پاؤنڈ دیے۔
لڑکی کی والدہ نے برطانوی اخبار کو بتایا کہ اس کی بیٹی 17 سال کی تھی جب سے ٹی وی شخصیت سے رابطے میں تھی اوراب اس کی عمر 20 برس ہے۔
لڑکی کی والدہ کے مطابق فحش تصاویر کے بدلے بھیجی گئی رقم اس کی بیٹی کوکین کا نشہ کرنے کیلئے استعمال کرتی رہی، نتیجہ یہ نکلا کہ کبھی خوش وخرم رہنے والی بیٹی اب نشے میں دھت بد روح بن گئی ہے۔
لڑکی کی والدہ نے کہا کہ اس نے برطانوی ٹی وی سے رابطہ کر کے کہا کہ اس شخص کو کہیں فحش تصاویر مانگنا اور رقم بھیجنا بند کرے مگر متعلقہ شخص رقم بھیجتا رہا تھا جس پر اس نے اخبار سے رابطہ کیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق اب برطانوی ٹی وی نے اپنے ٹاپ اسٹار کو آف ائیر کردیا ہے جبکہ اسکینڈل سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں۔