Time 09 جولائی ، 2023
پاکستان

سندھ کے محکمہ ورکس اینڈ سروسز میں ڈیڑھ سو سے زائد جعلی بھرتیوں کا انکشاف

گریڈ ایک سے 4کے ملازمین سےملازمت کے نام پرلاکھوں روپے وصول کیےگئے: ذرائع__فوٹو: فائل
گریڈ ایک سے 4کے ملازمین سےملازمت کے نام پرلاکھوں روپے وصول کیےگئے: ذرائع__فوٹو: فائل

سندھ کےمحکمہ ورکس اینڈ سروسزمیں 150 سے زائد جعلی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھرتیاں حیدرآباد اور ٹھٹہ کے اضلاع میں کی گئیں،گریڈ ایک سے 4کے ملازمین سےملازمت کے نام پرلاکھوں روپے وصول کیےگئے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ چیف انجینیئر کے دفاتر سے بھرتی کے حکم نامے جاری کیے گئے۔

اس حوالے سے وزیربرائے ورکس ضیاء عباس شاہ نے کہا ہےکہ تمام بھرتیوں کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔

سیکرٹری سروسز کی جانب سے اے جی سندھ کو تنخواہ جاری نہ کرنے کے لیے خط بھی لکھا گیا ہے۔

سیکرٹری ورکس کے مطابق جعلی بھرتیوں کے معاملے پر ایگزیکٹیو انجینیئر کو معطل کردیا ہے۔

مزید خبریں :