09 جولائی ، 2023
پشاور سے چند روز قبل لاپتہ ہونے والی 2 مسیحی خواتین اور بچی کا سراغ لگا لیا گیا۔
پولیس کے مطابق پشاور میں مسیحی خواتین اور بچی کی پراسرار گمشدگی کا ڈراپ سین ہوگیا ہے۔
دونوں خواتین بچی کو لیکر راولپنڈی میں دیور کے گھر چلی گئی تھیں، خواتین آپس میں دیورانی اورجیٹھانی ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ خواتین اپنے شوہروں کے تشدد کے باعث دیور کے گھر چلی گئی تھیں، خفیہ معلومات پر خواتین کا سراغ لگایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ دونوں خواتین اور بچی 5 جولائی کو یکہ توت زرگرآباد سے لاپتہ ہوگئی تھیں، دونوں خواتین قوت سماعت و گویاہی سے محروم ہیں، خواتین کی گمشدگی کی روزنامچہ رپورٹ تھانہ یکہ توت میں درج تھی۔