10 جولائی ، 2023
قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین سمیت 9 مئی کے تمام ماسٹر مائنڈز کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا ہے۔
نوشہرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے آفتاب شیرپاؤ کا کہنا تھا کہ بہت دیر ہوچکی، جلد سے جلد چیئرمین پی ٹی آئی سمیت نومئی کے تمام ماسٹر مائنڈز اور آلہ کاروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب تک 9 مئی کے واقعات میں ملوث ان لوگوں کو سزا نہیں ملے گی ملک کے حالات ٹھیک نہیں ہوں گے۔