Time 10 جولائی ، 2023
پاکستان

احتساب سے کسی کو استثنیٰ نہیں بالخصوص جب بات فراڈ کی ہو، توشہ خانہ کیس کا تحریری فیصلہ

پبلک آفس ہولڈرز کے ہر عمل کی تفصیلات کو دیکھنا عدالت کا دائرہ اختیار ہے: سیشن کورٹ کا تحریری فیصلہ۔ فوٹو فائل
پبلک آفس ہولڈرز کے ہر عمل کی تفصیلات کو دیکھنا عدالت کا دائرہ اختیار ہے: سیشن کورٹ کا تحریری فیصلہ۔ فوٹو فائل

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے خلاف توشہ خانہ کیس قابل سماعت ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

چند روز قبل اسلام آباد کی سیشن عدالت نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی توشہ خانہ کیس کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اسے قابل سماعت قرار دیا تھا۔

عدالت کے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ احتساب سے استثنیٰ کسی فرد کو حاصل نہیں بالخصوص جب فراڈ کی بات ہو، پبلک آفس ہولڈرز کے ہر عمل کی تفصیلات کو دیکھنا عدالت کا دائرہ اختیار ہے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، انتخابات کے انعقاد کے ساتھ کرپٹ پریکٹس کو روکنا بھی آئینی فریضہ ہے۔

مزید خبریں :