Time 10 جولائی ، 2023
پاکستان

پنجاب کے بلدیاتی انتخابات فوری نہیں ہو سکتے: الیکشن کمیشن

اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ فوری الیکشن کے لیے پنجاب حکومت لوکل گورنمنٹ ایکٹ اور رولز میں ضروری ترمیم کرے۔ فوٹو فائل
اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ فوری الیکشن کے لیے پنجاب حکومت لوکل گورنمنٹ ایکٹ اور رولز میں ضروری ترمیم کرے۔ فوٹو فائل

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے پنجاب کے بلدیاتی انتخابات فوری نہیں ہو سکتے۔

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق اجلاس میں الیکشن کمیشن حکام نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بلدیاتی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال بھی نہیں ہو سکتا، آئی ووٹنگ کی سہولت بھی فراہم نہیں کی جا سکتی۔

اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ فوری الیکشن کے لیے پنجاب حکومت لوکل گورنمنٹ ایکٹ اور رولز میں ضروری ترمیم کرے۔

الیکشن کمیشن کے اجلاس نے قرار دیا کہ پنجاب حکومت نے لوکل گورنمنٹ کے رولز میں ترمیم کر دی، رولز کے ساتھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم ضروری ہے، ترمیم کے لیے پنجاب حکومت کو خط لکھا جائے۔

مزید خبریں :