Time 11 جولائی ، 2023
پاکستان

توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان اور فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نےچیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور  فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ  جاری کردیے۔

الیکشن کمیشن میں چیئرمین پی ٹی آئی اور  فواد چوہدری پر  الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کی توہین کےکیس کی سماعت ہوئی۔ ممبر نثار درانی کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے  چار  رکنی بینچ نے سماعت کی۔

طلبی کے باوجود چیئرمین پی ٹی آئی اور  فواد چوہدری زاتی حیثیت میں پیش نہیں ہوئے۔

اسد عمر  کی وکیل عائمہ منصور  نےکہا  کہ مجھےکہا گیا ہےکہ شعیب شاہین آ رہے ہیں، انور منصور کا میڈیکل چیک اپ ہے، وہ چھٹی پر ہیں ان کی درخواست دی ہے، اسد عمر  ہر دفعہ پیش ہوتے ہیں، صرف آخری مرتبہ پیش نہیں ہوئے تھے۔

جسٹس ریٹائرڈ اکرام اللہ نے کہا کہ جوابدہ کو لازمی پیش ہونا ہوتا ہے، آدمی گھر بیٹھا ہو اور  وکیل کہتے ہیں استثنیٰ دیں۔

ممبر نثار درانی نے کہا کہ اسد عمر کو پابند کریں کہ وہ پیش ہوں، ابھی اسد عمر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دیں۔

عائمہ منصور نےکہا کہ فیصل چوہدری ہائی کورٹ میں ہیں، فواد چوہدری لاہور میں ہیں۔

ممبر الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ عمران خان اور فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ  جاری کر رہے ہیں، اب چارج ہی فریم کرنا ہے۔

مزید خبریں :