11 جولائی ، 2023
پشاور میں لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف نے طالبعلم کو اپنی کرسی پر بٹھا کر حوصلہ افزائی کی۔
وزیراعظم نے آج پشاور میں طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے اور اس حوالے سے تقریب میں شرکت کی۔
لیپ ٹاپ کی تقریب میں ایک طالبعلم نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے طلبہ کو لیپ ٹاپ کا تحفہ دینے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم اس لیپ ٹاپ کی بدولت محنت کر کے کل کو وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھیں گے۔
اسٹیج سے اترنے پر وزیراعظم نے نوجوان کو گلے لگایا اور اپنی کرسی پر بٹھا کر اس کی حوصلہ افزائی کی۔