Time 11 جولائی ، 2023
پاکستان

پیپلز پارٹی نے 8 اگست کو تمام اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دے دی

اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو کرنا ہے، پیپلز پارٹی انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات چاہتی ہے: وفاقی وزیر تجارت— فوٹو:فائل
اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو کرنا ہے، پیپلز پارٹی انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات چاہتی ہے: وفاقی وزیر تجارت— فوٹو:فائل

پاکستان پیپلز پارٹی نے 8 اگست کو تمام اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دے دی۔

وفاقی وزير تجارت نوید قمر  نے میڈيا سے غیررسمی گفتگو میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے حکومت کو 8 اگست کو تمام اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو کرنا ہے، پیپلز پارٹی انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات چاہتی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ موجودہ سیٹ اپ میں مزید توسیع کی حمایت نہیں کرتے، نگران سیٹ اپ کسی صورت آئینی مدت سے آگے نہیں جانا چاہیے، موجودہ اسمبلی میں توسیع پرقانون سازی پراصولی مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

وزیر تجارت کا کہنا تھاکہ انتخابی اصلاحات پرسیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے ضروری ہے، انتخابی اصلاحات میں آر ٹی ایس سسٹم جیسے معاملات اہم ہیں۔

مزید خبریں :