انٹرنیشنل باکسر اور سیف گیمز گولڈ میڈلسٹ در محمد بلوچ انتقال کرگئے

مرحوم کا تعلق KPT اور پاکستان نیوی سے تھا— فوٹو : فائل
مرحوم کا تعلق KPT اور پاکستان نیوی سے تھا— فوٹو : فائل

سابق اولمپئن ملنگ بلوچ مرحوم کے فرزند اور پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سینیئر نائب صدر و سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر محمد اصغر بلوچ کے بھتیجے سیف گیمز گولڈ میڈلسٹ در محمد بلوچ انتقال کر گئے۔

انہیں افریقی ملک صومالیہ کی بندرگاہ پر بحری جہاز پر دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، مرحوم نے لواحقین میں بیوہ اور تین بچے چھوڑے ہیں۔

مرحوم کی تدفین افریقا ہی میں کردی گئی ہے۔ دریں اثناء پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر محمد خالد محمود، سیکرٹری جنرل ناصر اعجاز ٹنگ و سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے عہدیدران و اراکین کے علاوہ سابق انٹرنیشنل باکسر شیر محمد، محمد رستم، محمد ارشد، مراد بخش، عبدلاخالق و دیگر نے ان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

مرحوم کا تعلق KPT اور  پاکستان نیوی سے تھا۔

مزید خبریں :