Time 11 جولائی ، 2023
جرائم

پنڈی میں قرض دینے والی آن لائن کمپنیوں کی دھمکیوں سے تنگ شہری نے خودکشی کرلی

آن لائن کمپنیوں کے نمائندوں نے بلیک میل کرنا شروع کردیا اور موبائل سے ذاتی ڈیٹا لیک کرنے کی دھمکی دی: بیوہ کا بیان— فوٹو:فائل
آن لائن کمپنیوں کے نمائندوں نے بلیک میل کرنا شروع کردیا اور موبائل سے ذاتی ڈیٹا لیک کرنے کی دھمکی دی: بیوہ کا بیان— فوٹو:فائل

راولپنڈی کے علاقے چاکرہ میں محمد مسعود نامی شخص کی مبینہ خودکشی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

مسعود کی بیوہ نے ویڈیو بیان میں بتایاکہ 6 ماہ قبل میرے شوہر کی نوکری ختم ہوگئی تھی، گھر کا کرایہ اوربچوں کی فیس کیلئے آن لائن 13 ہزار روپے قرض لیا، ایک ہفتے بعد آن لائن کمپنی نے تنگ کرنا شروع کردیا اور رقم سود کے ساتھ 50 ہزار تک بڑھا دی۔

بیوہ کا کہنا تھاکہ شوہرنے آن لائن کمپنی کا قرض چکانے کیلئے دوسری کمپنی سے 22 ہزار روپے قرض لیا، آن لائن کمپنیوں کے نمائندوں نے بلیک میل کرنا شروع کردیا اور دھمکیاں دیں۔

بیوہ نے بتایاکہ آن لائن کمپنیوں نے موبائل سے ذاتی ڈیٹا لیک کرنے کی دھمکی دی، میرے شوہر قرض کی دلدل میں پھنستے گئے اور ذہنی اذیت کا شکار ہوگئے جس کے بعد انہوں نے دلبرداشتہ ہوکر گلے میں پھندا لگا کر خود کشی کرلی۔

مزید خبریں :