Time 14 جولائی ، 2023
پاکستان

سابق ڈی جی آئی ایس آئی کے بھائی نجف حمید کے گھر چوری

نجف حمید کے گھر چوری کی واردات کا مقدمہ گھریلو ملازمین کے خلاف تھانہ نیلہ میں درج کرلیا گیا ہے: پولیس/ فائل فوٹو
نجف حمید کے گھر چوری کی واردات کا مقدمہ گھریلو ملازمین کے خلاف تھانہ نیلہ میں درج کرلیا گیا ہے: پولیس/ فائل فوٹو

چکوال : سابق ڈی جی آئی ایس آئی لفیٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے بھائی نجف حمید کے گھر چوری ہوگئی۔

پولیس کے مطابق نجف حمید کے گھر چوری کی واردات کا مقدمہ گھریلو ملازمین کے خلاف تھانہ نیلہ میں درج کرلیا گیا ہے۔  

نجف حمید نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ  ملازمین ایک کروڑ7 لاکھ روپے نقد اور ایک آئی فون 13 پرو موبائل لے گئے۔

نجف حمید نے کہا کہ وہ وقوعہ کے روز علاج کے لیے لاہور گئے تھے، واپس آئے تو سیف سے ایک کروڑ 7 لاکھ روپے نقدی سمیت موبائل فون بھی غائب تھا۔

مزید خبریں :