Time 14 جولائی ، 2023
پاکستان

لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کو غیرظاہر شدہ مقدمات میں گرفتاری سے روک دیا

عدالت نے پرویزالٰہی کو زیرالتوا انکوائریوں میں بھی گرفتار کرنے سے روک دیا— فوٹو:فائل
عدالت نے پرویزالٰہی کو زیرالتوا انکوائریوں میں بھی گرفتار کرنے سے روک دیا— فوٹو:فائل

لاہور ہائیکورٹ نے پولیس اور اینٹی کرپشن کو پاکستان تحریک انصاف کے صدر  و سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو غیرظاہرشدہ مقدمات میں گرفتاری سے روک دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد امجد رفیق نے پرویزالٰہی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

عدالت نے پولیس اور اینٹی کرپشن کو انہیں غیر ظاہر شدہ مقدمات اور زیر التوا انکوائریوں میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔

خیال رہے کہ چوہدری پرویز الٰہی نے لاہور ہائیکورٹ سے مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کے لیے رجوع کیا تھا۔

سابق وزیر اعلیٰ نے غیر ظاہر شدہ کیسز میں میں گرفتار نہ کرنے کی بھی استدعا کی تھی۔ 

سابق وزیر اعلیٰ کا مؤقف تھا کہ انہیں ضمانت کے باوجود کسی نہ کسی کیس میں گرفتار کر لیا جاتا ہے۔

مزید خبریں :