14 جولائی ، 2023
قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توشہ خانہ انکوائری انویسٹی گیشن میں تبدیل کردی۔
نیب نوٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف انکوائری انویسٹی گیشن میں تبدیل کردی گئی ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ثبوتوں اورگواہوں کے بیانات کی روشنی میں انکوائری انویسٹی گیشن میں تبدیل کی گئی۔
نوٹس میں عمران خان کو کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم (سی آئی ٹی) کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے اور ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو ذاتی طور پر رپورٹ آف انکوائری دی جائے گی۔
نیب نے سابق وزیراعظم عمران خان کو طلب کیا ہے اور انہیں 17جولائی کو دن 10بجے طلب کیا گیا ہے۔