16 جولائی ، 2023
وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ ہم مدت پوری ہونے سے پہلے جائیں گے اور نگران حکومت آئے گی۔
سیالکوٹ میں گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ اسکیم کی تقریب سے خطاب میں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ قوم کی بیٹیوں کو کہتا ہوں لیپ ٹاپ آپ کو دینا کوئی احسان نہیں، لیپ ٹاپ صرف میرٹ کی بنیاد پر دیے گیے ہیں، اس سال بھی ایک لاکھ لیپ ٹاپ دیےجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کیلئے اس سال کے بجٹ میں 5 ارب روپے رکھے ہیں، قوم اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتی جب تک خواتین اس کا حصہ نہ بنیں، تمام بچیوں کو جو تعلیم حاصل کرتی ہیں عملی میدان میں آنا ہوگا۔
وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ہماری حکومت اگلے ماہ اپنی مدت مکمل کرےگی لیکن ہم مدت پوری ہونے سے پہلے جائیں گے اور نگران حکومت آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں دوبارہ موقع ملا تو نوازشریف کی قیادت میں ہربچی کولیپ ٹاپ دیں گے۔