16 جولائی ، 2023
دنیا بھر میں کروڑوں افراد منہ دھونے کے بعد خشک کرنے کے لیے تولیے کا استعمال کرتے ہیں لیکن ماہرین صحت نے تولیے سے منہ صاف یا خشک کرنے والوں کو اس کے نقصانات سے خبردار کیا ہے۔
آج کل ہر کسی کو اپنی جلد کی بہت فکر لاحق رہتی ہے اور اس کے لیے نوجوان اور بڑی عمر کے خواتین و مرد حضرات سب ہی اپنے چہرے کو صاف اور ترو تازہ رکھنے کے لیے مختلف قسم کی پروڈکٹس کا بھی استعمال کرتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر چہرے اور اسکن کے حوالے سے ہزاروں مشورے دینے والے صرف ایک کلک کی دوری پر باآسانی دستیاب ہو جاتے ہیں لیکن یہ ضروری نہیں کہ ہر مشورہ آپ کی توقعات پر پورا اترے، بعض اوقات اس قسم کے مشورے چہرے یا جلد کے لیے نقصاندہ بھی ثابت ہو جاتے ہیں۔
اور دنیا بھر میں کروڑوں افراد ایسے ہیں جنہیں تولیے سے اپنا چہرہ صاف کرنے جیسی بڑی غلطی کا احساس ہی نہیں ہے اور عوام الناس کو یہ بات معلوم ہی نہیں ہے کہ انہیں تولیے سے منہ کیوں خشک نہیں کرنا چاہیے۔
دنیا بھر میں لوگوں کی بڑی تعداد منہ خشک کرنے کے لیے تولیے کا استعمال کرتی ہے لیکن ماہرین صحت نے اس حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کرنے آپ کا چہرہ انفیکشن کا شکار ہو سکتا ہے۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے یہ بات سامنے آئی ہے تولیہ بیکٹیریا کی افزائش کے لیے بہترین قدرتی جگہ ہے جس کا مطلب ہے کہ آپ اپنے لیے ای کولی جیسے جراثیم کو دعوت دے رہے ہیں۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ یہ جراثیم آپ کی اسکن میں منتقل ہو کر انفیکشنز میں تبدیل ہو سکتے ہیں، صرف یہ جراثیم ہی نقصاندہ نہیں ہیں بلکہ تولیے کے ریشے بھی چہرے کو نقصان پہنچا سکتے ہیں، تولیے کی ناملائم سطح چہرے کو سنگین قسم کا نقصان بھی پہنچا سکتی ہے۔
ماہرین صحت نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ چہرہ خشک کرنے کے لیے ہمیشہ جگہ صاف اور نرم تولیہ استعمال کریں یا پھر مائیکرو فائبر تولیہ استعمال کریں جس کے ریشے زیادہ ملائم ہوتے ہیں۔