Time 16 جولائی ، 2023
پاکستان

مری: تیندوا آبادی میں گھس آیا، گھر میں بندھے جانوروں پر حملے میں کئی بکریاں مار دیں

اطلاع کے باوجود محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکار موقع پر نہیں پہنچے: اہل علاقہ— فوٹو:فائل
اطلاع کے باوجود محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکار موقع پر نہیں پہنچے: اہل علاقہ— فوٹو:فائل

مری کے علاقے چاریان میں تیندوا آبادی میں گھس آیا۔

علاقہ مکینوں کے مطابق تیندوے کے آبادی میں گھسنے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تیندوے نے ایک گھر میں بندھے جانوروں پر حملہ کیا اور کئی بکریاں مار دیں۔

اہل علاقہ کے مطابق اطلاع کے باوجود محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکار موقع پر نہیں پہنچے۔

مزید خبریں :