Time 18 جولائی ، 2023
پاکستان

موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان مزید کمزور ہورہا ہے: ڈبلیو ڈبلیو ایف

پاکستان ان 50 ممالک میں شامل ہوگیا ہے جہاں موسمیاتی تبدیلیاں آرہی ہیں، 2022 کا سیلاب موسمیاتی بحران کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا: ڈاکٹر عادل نجم/ فائل فوٹو
پاکستان ان 50 ممالک میں شامل ہوگیا ہے جہاں موسمیاتی تبدیلیاں آرہی ہیں، 2022 کا سیلاب موسمیاتی بحران کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا: ڈاکٹر عادل نجم/ فائل فوٹو

 لاہور : جنگلی حیات سے متعلق عالمی ادارے ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ پاکستان کے حکام نے خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے  اثرات کے اعتبار سے پاکستان مزید کمزور  ہورہا ہے ۔

لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈبلیو ڈبلیو ایف کے صدر ڈاکٹر عادل نجم اور ڈی جی حماد نقی نے کہا کہ پاکستان ان 50 ممالک میں شامل ہوگیا ہے جہاں موسمیاتی تبدیلیاں آرہی ہیں، 2022  کا سیلاب موسمیاتی بحران کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

صدر ڈبلیو ڈبلیو ایف نے کہا کہ قدرتی آفات کی آمد سے پہلے ہی ممکنہ صورتحال پر غور کرنا ہوگا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ڈبلیو ڈبلیو ایف حماد نقی کاکہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی ہر شعبے کو متاثر کر رہی ہے، ہم نے دریاؤں میں ہوٹل اور گھر بنا دیے ہیں، دیکھنا ہوگا کہ اپنے ملک کو سنوارنے کیلئے کیا کوششیں کی جارہی ہیں ۔

حکام نے مزید کہا کہ قوم کو یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ ماحولیات ہمارا مسئلہ ہے اور ماحولیاتی تبدیلیاں سائنسی عمل ہے، سیلاب اور ہیٹ ویوز کو بھی کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں :