پاکستان

پشاور کے علاقے حیات آباد میں ایف سی پر خودکش حملہ

پشاور کے علاقے  حیات آباد فیز 6 میں خودکش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 10  افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ایس پی کینٹ وقاص رفیق نے خود کش دھماکے کی تصدیق کی ہے جو  فرنٹیئر کور  (ایف سی) کی گاڑی کے قریب ہوا  ہے، دھماکے کے نتیجے میں دو گاڑیاں تباہ ہوئیں۔ حملہ آورنے اپنی گاڑی ایف سی کی گاڑی سے ٹکرائی۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں 10 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں 7 سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں، زخمیوں کو  حیات آباد میڈیکل کمپلیکس اور سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کا ٹارگٹ سکیورٹی فورسز کے اہلکار تھے، زخمیوں میں سے 2 افراد کی حالت تشویش ناک ہے— فوٹو: سوشل میڈیا
پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کا ٹارگٹ سکیورٹی فورسز کے اہلکار تھے، زخمیوں میں سے 2 افراد کی حالت تشویش ناک ہے— فوٹو: سوشل میڈیا

پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کا ٹارگٹ سکیورٹی فورسز کے اہلکار  تھے، زخمیوں میں سے 2 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

ایس پی کینٹ وقاص رفیق نے خود کش دھماکے کی تصدیق کی ہے جو سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہوا ہے— فوٹو: سوشل میڈیا
ایس پی کینٹ وقاص رفیق نے خود کش دھماکے کی تصدیق کی ہے جو سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہوا ہے— فوٹو: سوشل میڈیا


مزید خبریں :