ویمنز فٹبال: سنگاپور نے پاکستان کو ایک صفر سے ہرا دیا

پاکستان اور سنگاپور کے درمیان کھیلا جانے والا میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا— فوٹو: پی ایف ایف
پاکستان اور سنگاپور کے درمیان کھیلا جانے والا میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا— فوٹو: پی ایف ایف

فرح نور  زہرہ کے فیصلہ کن گول کی بدولت سنگاپور نے پاکستان کو دوستانہ ویمنز فٹبال میچ میں ایک صفر کی شکست دے دی۔

سنگاپور میں پاکستان اور میزبان ٹیم کے درمیان دو دوستانہ میچز کھیلے جانے تھے لیکن پاکستانی ٹیم کو  این او سی اور ویزے کے اجراء میں تاخیرکے باعث دورے کا پہلا میچ منسوخ کردیا گیا تھا۔

پاکستان اور سنگاپور کے درمیان کھیلا جانے والا میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ فیصلہ کن گول فرح نور زہرہ نے 81 ویں منٹ میں کرکے ٹیم کو فتح دلوا دی۔

مزید خبریں :