جرائم

پشاور میں شدت پسندوں کی پولیس ناکے پر فائرنگ، 2 اہلکار شہید

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پشاور میں شدت پسندوں کی فائرنگ  سے 2 پولیس اہلکار شہید اور  2 زخمی  ہوگئے۔

 پشاور کے مضافاتی علاقے ریگی ماڈل ٹاؤن کے پولیس ناکے پر موجود پولیس اہلکاروں پر شدت پسندوں نے فائرنگ کی جس سے 2 اہلکار موقع پر شہید جبکہ 2 زخمی ہوئے۔

ایس پی ورسک ڈویژن ارشد خان نے جیو نیوز کو بتایا کہ پولیس نفری تبدیل ہوتے وقت شدت پسندوں نے 30 میٹر کے فاصلے سے ناکے پر موجود پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی۔

فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل واجد اور ڈرائیور فرمان شہید جبکہ کانسٹیبل فیروز اور سیار خان زخمی ہوئےجنہیں خیبر ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ افسوس ناک واقعہ رات پونے 12 بجے پیش آیا تھا۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہوئے،پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

مزید خبریں :