Time 20 جولائی ، 2023
کھیل

پاکستان کی خاتون کوہ پیماء نائلہ کیانی نے نئی تاریخ رقم کردی

فوٹو: نائلہ کیانی
فوٹو: نائلہ کیانی

پاکستان کی خاتون کوہ پیماء نائلہ کیانی نے نئی تاریخ رقم کردی۔

نائلہ کیانی نے پاکستان میں موجود تمام 5 'ایٹ تھاوزنڈرز( 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹیاں)' سر کرلیں، وہ  یہ کارنامہ  سر انجام دینے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔

نائلہ نے یہ کارنامہ آج 8051 میٹر بلند براڈ پیک سر کرکے سر انجام دیا۔ براڈ پیک دنیا کی بارہویں بلند چوٹی ہے۔

فوٹو: نائلہ کیانی
فوٹو: نائلہ کیانی

پاکستان کی خاتون کوہ پیماء نائلہ کیانی نے اس سے قبل پاکستان میں کے ٹو، نانگا پربت ، گیشربرم ون اور گیشربرم ٹو سر کی تھی۔

نائلہ نے نیپال میں ماؤنٹ ایوریسٹ، لوٹسے اور اناپورنا کو بھی سر کیا ہے۔ وہ نانگا پربت ، لوٹسے، اناپورنا اور گیشربرم سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بھی ہیں جبکہ 14 میں سے 8 آٹھ ہزار میٹر  کی بلند چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔

مزید خبریں :