Time 20 جولائی ، 2023
پاکستان

کراچی سمیت سندھ بھر میں 9،10 محرم کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی: سندھ بھر میں  9 اور 10محرم کو  امن و امان کے پیش نظر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر  پابندی عائد کر دی گئی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے میں ڈبل سواری پرپابندی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں 9 اور 10محرم کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی ہوگی، ڈبل سواری پرپابندی کے حکم  سے خواتین، بچوں، معذور افراد  اور  بزرگوں کو استثنیٰ ہوگا۔

صوبے میں  اسلحہ ساتھ لےکر چلنے کے تمام اجازت نامے بھی معطل کردیےگئے۔

صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق صوبے میں محرم سے متعلق اجتماعات کے علاوہ ہر قسم کے جلسے جلوسوں  پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

مزید خبریں :