20 جولائی ، 2023
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس کا وسط 45 ہزار پوائنٹس سے آگے بڑھنا عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) معاہدے کے بعد بھی دشوار ہے۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس کی کم ترین سطح 45 ہزار سے اوپر رہی۔ رواں کاروباری ہفتے میں ایسا دوسری مرتبہ ہوا ہے۔
100 انڈیکس آج 303 پوائنٹس اضافے سے 45 ہزار 398 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 383 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 45 ہزار 451 رہی جو رواں کاروباری ہفتے کی بلند ترین سطح ہے۔
بازار میں آج 46 کروڑ 42 لاکھ شیئرز کا کاروبار 10 ارب 10 کروڑ روپے میں طے ہوا، مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 14 ارب روپے بڑھی ہے۔ کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 6 ہزار 892 ارب روپے ہے۔