Time 21 جولائی ، 2023
انٹرٹینمنٹ

عالیہ بھٹ نے اپنی بیٹی کیلئے اداکاری کے بجائے کونسا پروفیشن سوچا ہے؟

میں خود سائنسدان بننا چاہتی تھی لیکن اب جب بھی اپنی بیٹی کو دیکھتی ہوں تو کہتی ہوں ’تم تو سائنسدان بنو گی‘: عالیہ بھٹ — فوٹو: فائل
میں خود سائنسدان بننا چاہتی تھی لیکن اب جب بھی اپنی بیٹی کو دیکھتی ہوں تو کہتی ہوں ’تم تو سائنسدان بنو گی‘: عالیہ بھٹ — فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ وہ اپنی بیٹی راہا کپور کو اداکارہ نہیں بنانا چاہتی بلکہ انہوں نے راہا کیلئے کچھ اور سوچ رکھا ہے۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنی بیٹی کے مستقبل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عالیہ بھٹ نے کہا کہ وہ نہیں چاہتی کہ ان کی بیٹی بھی ان کی طرح اداکاری کے شعبے میں آئیں لیکن ان کی خواہش ہوگی کہ ان کی بیٹی ایک سائنسدان بنے۔

عالیہ بھٹ نے کہا کہ میں خود سائنسدان بننا چاہتی تھی لیکن اب جب بھی اپنی بیٹی کو دیکھتی ہوں تو کہتی ہوں ’تم تو سائنسدان بنو گی‘۔

اس سے قبل ایک انٹرویو میں عالیہ بھٹ نے کہا تھا کہ ماں بننے کے بعد مجھ میں کافی تبدیلیاں آگئی ہیں، حالانکہ یہ انٹرویو دیتے ہوئے میرے ماں بننے کو ابھی ایک مہینہ بھی پورا نہیں ہوا لیکن ان تین ہفتوں کے دوران میں نے خود میں کافی تبدیلیاں محسوس کی ہیں۔

میں محسوس کرتی ہوں کہ میرا دل پہلے سے کچھ زیادہ وسیع ہو گیا ہے اور میں یہ نہیں جانتی کہ اس سے آگے جاکر کیا تبدیلیاں رونما ہوسکتی ہیں: عالیہ بھٹ — فوٹو: فائل
میں محسوس کرتی ہوں کہ میرا دل پہلے سے کچھ زیادہ وسیع ہو گیا ہے اور میں یہ نہیں جانتی کہ اس سے آگے جاکر کیا تبدیلیاں رونما ہوسکتی ہیں: عالیہ بھٹ — فوٹو: فائل

انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں پتا کہ آگے جاکر کیا کیا تبدیلیاں رونما ہوں گی اور میں اپنے کردار کس طرح نبھا سکوں گی کیونکہ میں نے ابھی تک اس حوالے سے کچھ سوچا ہی نہیں ہے۔

اپنے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ میں یہ نہیں کہہ سکتی کہ ماں بننے کے بعد مجھ میں کیا کیا تبدیلیاں آئی ہیں لیکن ایک بات کہہ سکتی ہوں کہ ہر چیز کو دیکھنے کے میرے نظریات بلکل تبدیل ہو گئے ہیں۔

عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ میں محسوس کرتی ہوں کہ میرا دل پہلے سے کچھ زیادہ وسیع ہو گیا ہے اور میں یہ نہیں جانتی کہ اس سے آگے جاکر کیا تبدیلیاں رونما ہوسکتی ہیں لیکن میں آنے والے وقت کیلئے بہت پرجوش اور پرامید ہوں۔

مزید خبریں :