Time 22 جولائی ، 2023
کھیل

ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑی نے تاریخ رقم کردی

فیصلہ کن گیم میں پاکستانی کھلاڑی نے مضبوط اعصاب کا مظاہرہ کیا__فوٹو: اسکرین گریب
فیصلہ کن گیم میں پاکستانی کھلاڑی نے مضبوط اعصاب کا مظاہرہ کیا__فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان کے کھلاڑی حمزہ خان نے ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کردی۔

15 سال بعد پاکستانی کھلاڑی کی ورلڈ جونیئرز کے فائنل تک رسائی ہوئی ہے، سیمی فائنل میں حمزہ نے فرانس کے میلول سیانی مینیکو کو تین - دو سے شکست دی، حمزہ اور فرانسیسی کھلاڑی کے درمیان میچ 81 منٹ جاری رہا۔

حمزہ خان نے یہ میچ 8-11، 4-11، 12-10، 11-09 اور11-13 سے اپنے نام کیا، حمزہ کی ابتدائی برتری کے بعد فرانسیسی کھلاڑی نے کم بیک کرکے مقابلہ برابر کیا۔

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

تیسرے اور چوتھے گیم میں حمزہ برتری لے کر بھی آخر میں اسے برقرار نہ رکھ پائے،  فیصلہ کن گیم میں پاکستانی کھلاڑی نے مضبوط اعصاب کا مظاہرہ کیا۔

میچ کے دوران ریفری نے حمزہ کے خلاف متنازعہ فیصلے بھی دیئے۔

اس سے قبل  حمزہ خان نے کوارٹر فائنلز میں ملائیشیا کو شکست دے کر ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔

آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں جاری چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں حمزہ خان نے ملائیشیا کے پلیئر جواچم چو کو 1-3 گیمز سے شکست دی تھی۔

کوارٹر فائنل میں ملائیشین کھلاڑی کے مقابلے میں حمزہ خان کی کا اسکور 8-11، 9-11، 7-11، اور 10-12 رہا۔

خیال رہے کہ آخری مرتبہ 2008 میں عامر اطلس خان نے ورلڈ جونیئر کا فائنل کھیلا تھا۔

مزید خبریں :