Time 23 جولائی ، 2023
پاکستان

ایم کیو ایم کے بعد جماعت اسلامی کا بھی نئی مردم شماری کے تحت حلقہ بندیوں کا مطالبہ

مردم شماری کے نتائج روکنے سے متعلق بیان پر حافظ نعیم الرحمان نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا کے خلاف وزیر اعظم کو خط لکھنے کا اعلان کردیا — فوٹو: فائل
مردم شماری کے نتائج روکنے سے متعلق بیان پر حافظ نعیم الرحمان نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا کے خلاف وزیر اعظم کو خط لکھنے کا اعلان کردیا — فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے بعد جماعت اسلامی نے بھی نئی مردم شماری کی بنیاد پر حلقہ بندیاں کرنے کے بعد الیکشن کرانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا کے بیان پر وزیر اعظم کو خط لکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثنا اللہ نے جو بات کی وزیرِ اعظم اس کا نوٹس لیں، رانا ثنا اللہ کو کس نے یہ حق دیا ہے کہ وہ مردم شماری کے نتائج روکیں؟

انہوں نے کہا کہ مردم شماری میں کراچی کی صحیح گنتی نہیں ہوئی، اس مردم شماری سے کراچی والوں کا نقصان ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شفاف مردم شماری کے بعد حلقہ بندیاں کرائی جائیں اس کے بعد الیکشن ہو، جعلی مردم شماری پر اگر الیکشن ہوا تو یہ کراچی والوں کے ساتھ ناانصافی ہوگی۔

مزید خبریں :