23 جولائی ، 2023
پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے پیمرا ترمیمی بل 2023 کی منظوری کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔
ایک بیان میں پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ ایکٹ میں شامل ترامیم تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد کی گئیں۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شاہ محمودقریشی نے پیمرا ایکٹ کو آزادی اظہار کے بنیادی حق پر حملہ قرار دے دیا۔
ان کا کہنا ہے کہ مجوزہ پیمرا ترمیمی ایکٹ میں 'ڈس انفارمیشن' کی تعریف طاقتور گروہوں کی جانب سے معلومات کو کنٹرول اور سنسر کرنے کی براہ راست کوشش کو ظاہر کرتی ہے۔