Time 24 جولائی ، 2023
پاکستان

جناح ہاؤس حملہ کیس: اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14دن کی توسیع

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس میں حملہ  اور  توڑ  پھوڑ  کے کیس میں رہنما تحریک انصاف سینیٹر  اعجاز  چوہدری اور  عمر سرفراز چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کردی۔

اعجاز چوہدری کو  جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے  پر عدالت پیش کیا گیا۔

انسداددہشت گردی عدالت نے اعجاز چوہدری کو 7 اگست کو دوبارہ پیش کرنے اور چالان مکمل کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔

عمر سرفراز چیمہ کو بیماری کے باعث وہیل چیئر پر عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نےعمر سرفراز چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی 14 دن کی توسیع کردی اور انہیں بہتر سہولیات فراہم کرنےکا حکم دے دیا۔

مزید خبریں :