24 جولائی ، 2023
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔
آئی ایم ایف رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے شدید خطرات کا سامنا ہے، گزشتہ سال سیلاب سے پاکستان کو 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، جنیوا ڈونرزکانفرنس میں 10.9 ارب ڈالر امداد کا وعدہ کیا گیا۔
آئی ایم ایف رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ پاکستان کو عالمی امداد کا ایک بہت کم حصہ ملا، پاکستان میں سماجی بےچینی، سیاسی تناؤبڑھا اور عوام کے معیارزندگی میں تنزلی ہوئی۔
دستاویز کے مطابق پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے زیادہ متاثرہ 10 ملکوں میں شامل ہے۔
دوسری جانب پلاننگ کمیشن حکام کا کہنا ہےکہ 4 سے 5 ارب ڈالر کے منصوبے تیار ہیں اور فنڈنگ کے منتظر ہیں۔
پلاننگ کمیشن حکام کے مطابق تعمیر نو کے لیے 16.8 ارب ڈالر درکار ہیں جب کہ ہاؤسنگ، زراعت اور ٹرانسپورٹ ترجیح قرار دیے گئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف کو 2024کے اختتام تک نیشنل اڈاپٹیشن پلان تیارکرنےکی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔