Time 25 جولائی ، 2023
پاکستان

توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان کو آج گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز اسلام آباد پولیس کو چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کر نے کا حکم دیا/ فائل فوٹو
الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز اسلام آباد پولیس کو چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کر نے کا حکم دیا/ فائل فوٹو

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو آج گرفتار کرکے پیش کرنے کا  حکم دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز اسلام آباد پولیس کو چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کر نے کا حکم دیا۔

الیکشن کمیشن نے آئی جی اسلام آبادکو ناقابل ضمانت وارنٹ کی تعمیل کی ہدایت کی اور کہا کہ آئی جی اسلام آباد چیئرمین تحریک انصاف کو گرفتار کر کے الیکشن کمیشن میں منگل کی صبح 10 بجے پیش کریں۔

توہین الیکشن کیس میں عمران خان پیش نہیں ہوئے تھے اور الیکشن کمیشن نے عدم پیشی پر وارنٹ جاری کیے۔

عمران خان کے وکیل نے بنی گالا میں وارنٹ وصول کیے

چیئرمین پی ٹی آئی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ ان کی رہائشگاہ پر موصول کروا دیے گئے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کے وکیل نے بنی گالا میں وارنٹ وصول کیے، ایس اچ او تھانہ بنی گالا نے چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائش گاہ پر وارنٹ وصول کروائے۔

اُدھر وکیل پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے تصدیق کی کہ عمران خان نے آج الیکشن کمیشن میں پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

مزید خبریں :