Time 25 جولائی ، 2023
انٹرٹینمنٹ

شادی یا تعلق میں رہنا آرٹ ہے جسے سمجھنا ضروری ہے: طوبیٰ انور

ہم شادی شدہ لائف کے مسئلے کو تھراپسٹ کے پاس لے کر نہیں جانا چاہتے، ہم ان مسئلوں کو لے کر کسی سے بات نہیں کرتے: پروگرام میں گفتگو/ فائل فوٹو
ہم شادی شدہ لائف کے مسئلے کو تھراپسٹ کے پاس لے کر نہیں جانا چاہتے، ہم ان مسئلوں کو لے کر کسی سے بات نہیں کرتے: پروگرام میں گفتگو/ فائل فوٹو

اداکارہ طوبیٰ انور کا کہنا ہے کہ شادی شدہ جوڑے تھراپسٹ کے پاس مسائل لے کر جانا نہیں چاہتے لیکن ہمیں سمجھنا ہوگا کہ  شادی اور کسی سے تعلق میں رہنا بھی ایک آرٹ ہے جس کو سیکھنا اور سمجھنا بہت ضروری ہے۔

اداکارہ حال ہی میں اداکار جنید جمشید نیازی کے ہمراہ ایک ڈیجیٹل انٹرویو میں شریک ہوئیں جس دوران انہوں نے  اپنے آن ائیر ڈرامے پر گفتگو کے ساتھ ساتھ معاشرے میں شادی شدہ زندگی سے متعلق  گفتگو کی۔

شادی شدہ زندگی کے مسائل سے  متعلق بات کرتے ہوئے  طوبیٰ انور کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں میرج کاؤنسلنگ کا رجحان نہیں ہے جو کہ بہت ضروری ہے، ہم شادی شدہ لائف کے مسئلے کو تھراپسٹ کے پاس لے کر نہیں جانا چاہتے، ہم ان مسئلوں کو لے کر کسی سے بات نہیں کرتے، ہمارے گھر کے بڑے اپنے مسئلوں میں پھنسے ہوئے ہیں ، بہن، بھابھیاں اپنے مسئلوں میں ہیں تو آپ بتائیں کہ ہم اپنے مسئلے لے کر کس کے پاس جائیں؟

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایسی صورتحال میں  کون ہمارے مسئلے سنے گا، کون میاں بیوی کو بیٹھ کر سمجھائے؟  نئے اور کم عمر شادی شدہ جوڑوں کو تھراپسٹ کے پاس جانا چاہیے، شادی اور کسی سے تعلق میں رہنا بھی ایک آرٹ ہے جس کو سیکھنا اور سمجھنا بہت ضروری ہے ۔

مزید خبریں :