Time 25 جولائی ، 2023
پاکستان

توشہ خانہ مینجمنٹ اور ریگولیشن بل سینیٹ میں پیش

بل کا اطلاق صدر، وزیر اعظم، افواج اور عدلیہ کے ارکان پر بھی ہوگا/ فائل فوٹو
بل کا اطلاق صدر، وزیر اعظم، افواج اور عدلیہ کے ارکان پر بھی ہوگا/ فائل فوٹو

اسلام آباد: توشہ خانہ مینجمنٹ اور ریگولیشن بل سینیٹ میں پیش کردیا گیا۔

توشہ خانہ مینجمنٹ اور ریگولیشن بل کا اطلاق سرکاری عہدیداران کے علاوہ وفد میں شامل نجی افراد پر بھی ہوگا جب کہ سرکاری عہدیدار میں متعلقہ شخص اور اہل خانہ بھی ہوں گے۔

بل کا اطلاق صدر، وزیر اعظم، افواج،عدلیہ کے ارکان پر ہوگا جب کہ سرکاری عہدیدارن میں اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، وفاقی وزرا، گورنرز، پولیٹیکل سیکرٹری، معاون خصوصی اور دیگر وفاقی و صوبائی عہدیداران شامل ہیں۔

اس کے علاوہ وزرائے اعلیٰ، صوبائی اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر، معاون خصوصی، اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل اورلا افسران پر بھی بل کا اطلاق ہوگا۔

بل کے مطابق سرکاری وفد میں شامل افراد حاصل تحفہ توشہ خانہ میں جمع کرائیں گے، توشہ خانہ قواعد کی خلاف ورزی اور معاونت کرنے والے کو تحفے کی مارکیٹ مالیت کے 5 گنا برابری کا جرمانہ ہو گا۔

مزید خبریں :