Time 25 جولائی ، 2023
پاکستان

سپریم کورٹ: عمران خان کی توشہ خانہ کیس کے قابل سماعت ہونے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے سپریم کورٹ کا دو رکنی بینچ تشکیل دے دیا— فوٹو:فائل
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے سپریم کورٹ کا دو رکنی بینچ تشکیل دے دیا— فوٹو:فائل

سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی توشہ خانہ کیس کے قابل سماعت ہونے کے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے سپریم کورٹ کا دو رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔

جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس مسرت ہلالی پرمشتمل بینچ سماعت کرے گا۔

چیئر مین پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس قابل سماعت ہونے کا معاملہ واپس ٹرائل کورٹ کو بھجوا دیا تھا۔

مزید خبریں :