Time 25 جولائی ، 2023
پاکستان

پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کی سینیئر نائب صدر سمیرا ملک کا پارٹی سے علیحدگی کا اعلان

سمیرا ملک سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دور میں ترجمان حکومت پنجاب رہ چکی ہیں— فوٹو:فائل
سمیرا ملک سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دور میں ترجمان حکومت پنجاب رہ چکی ہیں— فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کی سینیئرنائب صدرسمیرا ملک نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

سمیرا ملک نے ویڈیو بیان کے ذریعے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا اور کہا کہ 9 مئی کو قومی تنصیبات اور اداروں پر حملے کیے گئے اس کی مذمت کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں پارٹی عہدوں سے مستعفی ہونے اور لاتعلقی کا اعلان کرتی ہوں۔ 

سمیرا ملک سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دور میں ترجمان حکومت پنجاب رہ چکی ہیں۔

مزید خبریں :