Time 26 جولائی ، 2023
دنیا

سعودی عرب : 12 ممالک کے شہریوں کیلئے پاسپورٹ پر ویزا اسٹیکر ختم کرنے کیلئے عمل درآمد شروع

اس سے قبل جاری ہونے والے اسٹیکر ویزے مؤثر ہوں گے : محکمہ شہری ہوا بازی/فوٹوفائل
  اس سے قبل جاری ہونے والے اسٹیکر ویزے مؤثر ہوں گے : محکمہ شہری ہوا بازی/فوٹوفائل

ریاض : سعودی عرب نے مزید 12 ممالک کے شہریوں کے لیے پاسپورٹ پر ویزا اسٹیکر ختم کرنے کے فیصلے  پر عمل درآمد کا آغاز کردیا۔

محکمہ شہری ہوا بازی نے نئے نظام پرعمل درآمد کے حوالے سے چارٹ جاری کیا ہے۔

پاکستان 24 جولائی 2023،  یمن 26 جولائی،  سوڈان 2 اگست،  یوگنڈا  7 اگست، لبنان 9 اگست،  نیپال 14 اگست،  ترکیہ 16 اگست،  سری لنکا  21 اگست، کینیا 23 اگست، مراکش 28 اگست، تھائی لینڈ 30 اگست اور ویتنام میں 4 ستمبر 2023 سے عملدرآمد کیا جائے گا۔

  اس سے قبل جاری ہونے والے اسٹیکر ویزے مؤثر ہوں گے : محکمہ شہری ہوابازی

 پہلے مرحلے میں ملازمت، اقامہ، وزٹ اور ملازمت کے ویزے آن لائن جاری کیے جائیں گے، دوسرے مرحلے میں پاکستان، لبنان، نیپال، سری لنکا، ترکیہ، یمن، سوڈان، یوگنڈا، کینیا، مراکش، تھائی لینڈ اور ویتنام میں سعودی سفارتخانے اور قونصلیٹ پاسپورٹس پر اسٹیکر نہیں لگائیں گے  ساتھ ہی کیو آر کوڈ کے ساتھ ای ویزا جاری کیا جائے گا۔

سعودی محکمہ شہری ہوابازی نے سعودی ائیرپورٹس کے لیے پروازیں چلانے والی تمام فضائی کمپنیوں کو اس حوالے سے تحریری طور پر مطلع کر دیا ہے۔

محکمہ شہری ہوابازی کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ پر ویزا اسٹیکر کے بجائے اے فور کاغذ پر ویزا پرنٹ ہوگا جس میں مسافر سے متعلق ویزا معلومات درج ہوں گی، بیان میں کہا گیا کہ کیو آر کوڈ کے ذریعے ویزوں کے مؤثر ہونے کا پتہ لگایا جاسکے گا۔

محکمہ شہری ہوابازی کے مطابق  اس سے قبل جاری ہونے والے اسٹیکر ویزے مؤثر ہوں گے۔

مزید خبریں :