کیا کبریٰ خان مارننگ شو کی میزبانی کرنے والی ہیں؟

ناظرین اس کشمکش کا شکار ہیں کہ کیا کبریٰ اداکاری کے بعد اب ہوسٹنگ کے میدان میں اترنے والی ہیں__فوٹو: انسٹاگرام/کبریٰ خان
ناظرین اس کشمکش کا شکار ہیں کہ کیا کبریٰ اداکاری کے بعد اب ہوسٹنگ کے میدان میں اترنے والی ہیں__فوٹو: انسٹاگرام/کبریٰ خان

ہر پل جیو پر جاری ہونے والے ایک پرومو اور ٹیزر میں اداکارہ کبریٰ خان مارننگ شو کی میزبانی کرتی نظر آرہی ہیں لیکن ناظرین اس کشمکش کا شکار ہیں کہ کیا وہ اداکاری کے بعد اب ہوسٹنگ کے میدان میں اترنے والی ہیں ؟

دراصل ہر پل جیو پر ریلیز ہونے والا پرومو اداکارہ کبریٰ خان کے نئے ڈرامے ’جنت سے آگے‘ کا ہے، اس ڈرامے میں کبریٰ مارننگ شو کی میزبان’جنت جہاں‘ کا کردار ادا کررہی ہیں ۔

یہ کردار اس لحاظ سے بھی منفرد ہے کہ پاکستانی ڈراموں میں زیادہ تر کہانیاں ساس بہو یا گھریلو مسائل کے گرد گھومتی نظر آتی ہیں، ایسے میں کسی کہانی میں مارننگ شو ہوسٹ کا مرکزی کردار ہونا ایک منفرد بات ہے۔

اس سے قبل سال 2016 میں اداکارہ سجل علی نے جیو فلمز کے بینر تلے ریلیز ہونے والی فلم ’زندگی کتنی حسین ہے‘ میں ہوسٹ کا کردار ادا کیا تھا جس میں ان کے ہمراہ فیروز خان تھے۔

البتہ ڈرامہ سیریل ’جنت سے آگے‘ کی کاسٹ میں گوہر رشید، رمشا خان، طلحہ چہور، حنا بیات، فائزہ گیلانی اور دیگر شامل ہیں۔

مزید خبریں :