Time 26 جولائی ، 2023
کھیل

پاکستان ہاکی ٹیم ایشین چیمپئنز ٹرافی کیلئے تاحال حکومتی این او سی کی منتظر

پاکستان ہاکی ٹیم کی 31 جولائی کو بھارت روانگی شیڈولڈ ہے اور کل آخری ورکنگ ڈے کے باوجود این او سی کے حوالے سے پی ایچ ایف کو نہیں بتایا گیا/ فائل فوٹو
پاکستان ہاکی ٹیم کی 31 جولائی کو بھارت روانگی شیڈولڈ ہے اور کل آخری ورکنگ ڈے کے باوجود این او سی کے حوالے سے پی ایچ ایف کو نہیں بتایا گیا/ فائل فوٹو

لاہور : پاکستان ہاکی ٹیم ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے تاحال حکومتی این او سی کی منتظر ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم کی 31 جولائی کو بھارت روانگی شیڈول ہے، چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ تین اگست سے چنئی میں شیڈول ہے اورکل آخری ورکنگ ڈے کے باوجود این او سی کے حوالے سے  پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کو نہیں بتایا گیا۔

ذرائع کے مطابق ٹیم کو بھارتی ویزے جاری ہو چکے جبکہ وزارت داخلہ نے بھی این او سی جاری کر دیا ہے۔

دوسری جانب وزارت بین الصوبائی رابطہ اور وزارت خارجہ کی جانب سے این او سی آج بھی جاری نہ ہو سکا۔

 ذرائع پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کا کہنا ہے کہ وزارت بین الصوبائی رابطہ کمیٹی این او سی جاری کرے گی تو فیڈریشن کو آگاہ کر دیں گے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن این او سی کے معاملے پر تشویش کا شکار ہے۔

مزید خبریں :