ویوز کیلئے نادر علی اندھے ہوجاتے ہیں، متھیرا خواتین کیساتھ نامناسب رویے پر پھٹ پڑیں

میں نادر علی کے وی لاگ میں شرکت کا تجربہ کرچکی ہوں لیکن وہ تجربہ اچھا نہیں تھا کیوں کہ نادر علی خواتین سے بہتر رویہ نہیں رکھ پاتے : متھیرا کا دوران شو بیان/فوٹوفائل
میں نادر علی کے وی لاگ میں شرکت کا تجربہ کرچکی ہوں لیکن وہ تجربہ اچھا نہیں تھا کیوں کہ نادر علی خواتین سے بہتر رویہ نہیں رکھ پاتے : متھیرا کا دوران شو بیان/فوٹوفائل 

میزبان متھیرا نے دوران شو  یوٹیوبر نادر علی کو خواتین کے ساتھ غیر مناسب طریقے سے پیش آنے پر  آڑے ہاتھوں لے لیا۔

نجی میڈیا پر ایک ٹی وی شو کے دوران میزبان متھیرا نے  مہمان مبین الحق سے نادر علی اور سنیتا مارشل کے درمیان حال ہی میں ہونے والے تنازع سے متعلق  سوال کیا، ساتھ ہی نادر علی کے شو میں شرکت  کے حوالے سے اپنے تجربے کا بھی ذکر کیا۔

مبین الحق کی جانب سے نادر علی کے دفاع پر متھیرا کا کہنا تھا کہ ویوز اور تنازع بنانے کے چکر میں نادر علی اندھے ہوجاتے ہیں،  میں نادر علی کے وی لاگ میں شرکت  کا تجربہ کرچکی ہوں  لیکن وہ تجربہ اچھا نہیں تھا کیوں کہ نادر علی خواتین سے بہتر رویہ نہیں رکھ پاتے۔

متھیرا نے بتایا کہ میں نادر علی کے پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئی تھی تاہم یہ  تجربہ اچھا نہیں رہا، غیر مناسب سوالات کی وجہ سے بار بار ری ٹیک لینے پڑے۔

انہوں نے بتایا کہ نادر علی کو عموماً خواتین پر اعتراض ہوتا ہے، وہ خواتین کے حوالے سے غلط سوالات کرتے ہیں جس کی وجہ سے شو میں شریک خواتین  اچھا محسوس نہیں کرتیں،  وہ خواتین کو مناسب عزت بھی نہیں دیتے۔

متھیرا نے  دوران شو نادر علی کو مخاطب کرتے ہوئے خواتین کو عزت دینے کی درخواست بھی کی جب کہ اس کے برعکس انہوں نے میزبان تابش ہاشمی کی تعریف کی اور کہا کہ وہ آئے اور چھاگئے ہیں۔

میزبان  کی بات پر  تابش ہاشمی کے حوالے سے متھیرا کی رائے سے ان کے مہمان یوٹیوبر مبین الحق نے بھی اتفاق کیا اور کہا کہ تابش کے ساتھ مہمان بھی بہت انجوائے کرتے ہیں، تابش کے سوالات اور مہمانوں کے ساتھ رویہ دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ وہ کراچی کا لڑکا ہے۔

نادر علی  اور سنیتا مارشل ،  تنازع کیا تھا؟

فوٹوفائل
فوٹوفائل 

کچھ روز قبل سنیتا مارشل نے نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں نادر نے اداکارہ سے بچوں کے مذہب سے متعلق پوچھا اورپھر سنیتا سے مذہب تبدیل کرنے کا سوال کیا۔

بعد ازاں نادر نے کہا کہ اللہ آپ کو ہدایت دے اور مسلسل اس قسم کے سوالات کا سلسلہ جاری رکھا جس کے باعث اداکارہ انتہائی غیر آرام دہ صورتحال میں نظر آئیں۔

جواب میں سنیتا نے سنبھل کر جواب دینا مناسب سمجھا تھا تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نادر کو نہ بخشا گیا اور یوٹیوبر پر سخت تنقید کی گئی،یہاں تک کہ کچھ صارفین نے ان کا شو بند کرنے کا مطالبہ بھی کردیا۔

مزید خبریں :