27 جولائی ، 2023
میجر کرکٹ لیگ میں قومی آل راؤنڈر شاداب خان اور فاسٹ بولر حارث رؤف کا سفر ختم ہوگیا۔
شاداب اور حارث رؤف دی ہنڈریڈ لیگ میں شرکت کے لیے انگلینڈ روانہ ہو گئے،میجر لیگ میں شاداب اور حارث رؤف نے سان فرانسسکو یونیکورنز کا حصہ تھے۔
شاداب اور حارث رؤف نے 5 میچز میں سان فرانسسکو یونیکورنز کی نمائندگی کی۔
حارث رؤف نے 5 میچز میں 7 جب کہ شاداب خان نے 5 وکٹیں لیں۔
دونوں کرکٹرز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔
دی ہنڈرڈ لیگ میں شاداب خان برمنگھم فینکس جب کہ حارث رؤف ویلش فائر کا حصہ ہوں گے۔