Time 27 جولائی ، 2023
پاکستان

اسلام آباد میں 9 اور 11 محرم کو موبائل فون سروس بند رکھنےکا فیصلہ

وزارت داخلہ نے موبائل فون سروس کی بندش کے لیے پی ٹی اے کو با ضابطہ خط لکھ دیا ہے۔ فوٹو فائل
وزارت داخلہ نے موبائل فون سروس کی بندش کے لیے پی ٹی اے کو با ضابطہ خط لکھ دیا ہے۔ فوٹو فائل

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 9 اور 11 محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ نے موبائل فون سروس کی بندش کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو با ضابطہ خط لکھ دیا ہے۔

9 محرم کو سیکٹر جی 6، جی 7 میں دن 1 سے رات 10 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی جبکہ آئی 10 اور ملحقہ سیکٹرز میں شام 6 سے صبح 6 بجے تک موبائل فون سروس بند رہے گی۔

وزارت داخلہ کے مطابق 11 محرم کو شاہ اللہ دتہ میں دن 2 سے شام 7 بجے تک موبائل فون سروس معطل رہے گی جبکہ بری امام نور پور شاہ میں دن 12 سے رات7 بجے تک موبائل فون سروس بند ہو گی۔

مزید خبریں :