کھیل
Time 28 جولائی ، 2023

پاکستان کے ٹاپ اسکواش پلیئر عاصم خان 5 ماہ سے تنخواہ سے محروم

عاصم خان نے سوشل میڈیا پر سیلری نہ ملنے کا شکوہ کیا ہے اور لکھا ہے کہ کئی سالوں سے مجھے میرا ڈپارٹمنٹ وقت پر سیلری نہیں دے رہا/ فوٹو سوشل میڈیا
عاصم خان نے سوشل میڈیا پر سیلری نہ ملنے کا شکوہ کیا ہے اور لکھا ہے کہ کئی سالوں سے مجھے میرا ڈپارٹمنٹ وقت پر سیلری نہیں دے رہا/ فوٹو سوشل میڈیا

پاکستان کے ٹاپ اسکواش پلیئر عاصم خان 5 ماہ سے تنخواہ سے محروم ہیں۔

عاصم خان نے سوشل میڈیا پر سیلری نہ ملنے کا شکوہ کیا اور لکھا کہ کئی سالوں سے مجھے میرا ڈپارٹمنٹ وقت پر سیلری نہیں دے رہا۔

عاصم خان نے یہ بھی لکھا کہ پانچ ماہ ہوگئے میری سیلری نہیں مل رہی، اگر ہمیں وقت پر حق نہیں ملے گا تو ملک کا نام کیسے روشن کریں گے؟ 

فوٹو اسکرین شاٹ
فوٹو اسکرین شاٹ

عاصم خان نے لکھا کہ ہماری تنخواہیں تو دیں پھر میڈلز کا مطالبہ کریں، اسکواش پلیئر عاصم خان سوئی ناردرن (ایس این جی پی ایل) کے ملازم ہیں۔

ذرائع کے مطابق عاصم خان گزشتہ کئی سالوں سے ملازمت کے مستقل ہونے کے بھی منتظر ہیں، عاصم خان پی ایس اے ورلڈ رینکنگ میں ٹاپ پاکستانی ہیں جبکہ عاصم کی عالمی اسکواش رینکنگ 66 ہے۔

مزید خبریں :